ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید 6 روپے کمی کی گنجائش ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ وزیراعظم سے کراچی چلسے میں بجلی کی قیمت میں مزید 6 روپے کم کرانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
فاروق ستار نے کہا کہ اتحادی حکومت میں شامل ہو کرایم کیو ایم نے بجلی بلوں کے ریلیف پر توجہ دی، ہم نے پہلے دن سے پانی کے مسائل حل کرنے پر بھی توجہ مرکوز رکھی، ہمارا اتحادی حکومت میں پانی اور بجلی کے مسائل کے حل میں بڑا کردار ہے۔
ہمارے مطالبات پر عملدرآمد کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہیں، بجلی کی قیمتوں میں صارفین کیلئے 12 سے 17 فیصد کی کمی کی گئی ہے، امید ہے شرح سود بھی سنگل ڈیجٹ میں آ جائے گی، انہوں نے کہا کہ مارچ میں پہلی مرتبہ مہنگائی 0.7 فیصد پر آ گئی ہے۔