پنجاب میں گندم کی آزادانہ نقل و حمل کی اجازت دیتے ہوئے پرائیویٹ سیکٹر کے ذریعے گندم کی خریداری اورفری مارکیٹ و ڈی ریگولیشن کی پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت گندم کٹائی سے قبل کی صورتحال پرجائزہ اجلاس ہوا،گندم کی ریکارڈ پیداوار پر پنجاب کے کسانوں کو شاباش اور انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔