پنجاب کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) نے رواں ماہ درجہ حرارت میں اضافے اور بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 8 اپریل سے 11 اپریل تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں، گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
اس کے علاوہ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاوالدین، گجرات، جہلم، گجرانوالہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے ۔