گورنر سندھ نے کراچی ڈویلپمنٹ پیکج کیلئے 100 ارب روپے مانگ لیے

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی ڈویلپمنٹ پیکج کیلئے وفاق سے 100 ارب روپے مانگ لیے۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیر اعظم شہباز شریف کو فنڈز کے لیے مراسلہ ارسال کر دیا۔ جس میں گورنر سندھ نے کراچی ڈویلپمنٹ پیکج کے لیے 100 ارب روپے مانگ لیے۔

گورنر سندھ کے مراسلے میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی جانب سے رقم کے تقاضے کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔ اور خط کے ساتھ میئر کراچی کی جانب سے ارسال کردہ مراسلہ بھی منسلک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں