پنجاب کے اسکولز میں خواتین اساتذہ کے لیے شلوارقمیض اور دوپٹہ لازم قرار دے دیا گیا جبکہ مرد اساتذہ کے جینز اور ٹی شرٹ پہننے اور خواتین اساتذہ, طالبات کے میک اپ لگانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔
محکمہ اسکولز ایجوکیشن نے ٹیچرز کے لیے بھی ڈریس کوڈ کے متعلق ہدایات جاری کردیں۔
محکمہ اسکولز ایجوکیشن نے مرد اساتذہ کے لیے جینزاور ٹی شرٹ پہننے پر پابندی عائد کردی، اسی طرح پنجاب کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولز میں سکول دورانیے میں نماز ظہر کے انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی۔