اگلے کچھ ماہ میں وزیر اعظم مزید ریلیف کا اعلان کریں گے، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اگلے کچھ ماہ میں وزیر اعظم مزید ریلیف کا اعلان کریں گے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ چیمبرز کے مسائل کا ادراک ہے، مشکلات حل کرنے کی کوشش کریں گے، تاجروں کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تاجروں کا ملکی ترقی میں اہم کردار ہے، سیالکوٹ چیمبر تاجروں کے لئے کامیابی کی مثال ہے، گوجرانوالہ ایکسپو کودنیا بھرمیں سراہا گیا،صنعت کی ترقی ملکی ترقی کاباعث ہے،معاشی استحکام کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح میں کمی ہو رہی ہے، شرح سود 22 فیصد سے 12 فیصد پر آ چکی ہے، پالیسی ریٹ میں کمی سے کاروبار میں استحکام آرہا ہے، 2028 کے بعد ایکسپورٹ میں اضافہ ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں