اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ امریکی وفد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کوئی ذکر نہیں کیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی وفد نے واضح کیا کہ پاکستان کے سیاسی معاملات سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں مذاکرات کا مکمل حامی ہوں۔ اور ہر مسئلے کو بات چیت سے حل کیا جاسکتا ہے۔ اپوزیشن ہر معاملے پر سیاست کرتی ہے۔ اور امریکی کانگریس کے دورہ پاکستان پر بھی اپوزیشن نے سیاست کی۔