پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے غیر منظور شدہ چولستان کینال کے ماڈل کا افتتاح کرکے غیر آئینی کام کیا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6 کینالز کے منصوبے کیخلاف پیپلز پارٹی عوام کے ساتھ کھڑی ہے،یہ منصوبہ کسی صورت قبول نہیں ہے، وزیراعظم متنازعہ کینالز منصوبے سے دستبرداری کا فوری اعلان کریں۔
نثار کھوڑو نے کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت سندھ اور پنجاب کےعوام کو لڑانے کی سازش بند کرے،سسٹم میں اتنا پانی ہی موجود نہیں ہے تو ان کینالوں میں پانی کہاں سے بھرا جائے گا؟