رہنما پی ٹی آئی فردوس عاشق اعوان نے عہدہ سے ہٹائے جانے کے بعد لب کھول دئیے۔ کہتی ہیں انہیں پنجاب اسمبلی میں داخلہ سے روک کر کسی نے انا کی تسکین کی۔ روکنے والے خود ہی اپنی اداؤں پہ غور کریں۔ میں بولی تو شکایت ہو گی۔
رہنما پی ٹی آئی فردوس عاشق اعوان نےلاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کی۔ سابق معاون خصوصی وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے گن گاتی رہیں۔ بولیں آل راونڈر ہوں، کپتان کی مرضی ہے جہاں مرضی کھلائے۔ فرنٹ فٹ پر کھیلتی ہوں کبھی چھکے لگاتی ہوں تو کبھی بولڈ ہو جاتی ہوں۔ اپوزیشن میرے جانے پر خوشی کے شادیانے بجا رہی ہے۔ پارٹی کے میر جعفر اور بردران یوسف کا بھی ذکر کیا۔
فردوس عاشق پنجاب اسمبلی میں داخلہ پر روکے جانے پر بولیں تاریخ میں بڑے نام بعض دفعہ چھوٹی حرکت کر جاتے ہیں۔ اسمبلی کے دروازے قانون کے مطابق ان پر بند نہیں ہوتے۔
سابق معاون خصوصی وزیراعلیٰ نے کہا کہ محرم الحرام کے تقدس میں خاموش تھیں۔ اپوزیشن مہذب رویہ اختیار کرے اینٹ کا جواب پتھر سے دیں