مسلح افواج کے غازیوں اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے نئی ویڈیو جاری

اسلام آباد: یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے مسلح افواج کے غازیوں اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مختصر دورانیے کی نئی ویڈیو جاری کر دی گئی۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری ویڈیو میں وطن کے محافظوں کی قربانیوں کو اجاگر کیا گیا ہے، ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک فوجی جوان کو اپنے بیٹے کی پیدائش کی خبر سرحد پر دفاع وطن کے فرائض کی انجام دہی کرتے ہوئے ملتی ہے جس کے بعد وہ اور اس کے ساتھی جوان خوشی کے ان لمحات کو کیسے بانٹتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ یوم دفاع کی مناسبت سے مسلح افواج کے غازیوں اور ان کے اہلخانہ کے عزم اور حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں