پاکستان میں باصلاحیت لوگوں کی کوئی کمی نہیں۔ پاکستانی نوجوان احسن قیوم نے دنیا کا سب سے چھوٹا ویکیوم کلینر ایجاد کر لیا۔
پاکستان میں کسی بھی چیز کی کمی ہوسکتی ہے لیکن ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔ یہاں ایسے ایسے باصلاحیت افراد موجود ہیں جنہوں نے اپنے ہنر سے دنیا کو بھی ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔ ڈاکٹر ہوں، انجینئر ہوں یا آرٹسٹ ہوں۔ پاکستانیوں نے دنیا بھر میں اپنا بڑا نام بنایا ہے۔ ایسے ہی ایک نوجوان احسن قیوم ہیں جنہوں نے چھوٹی سی چیز بنا کر دنیا بھر میں بڑا نام بنایا۔ گینیز بک ورلڈ ریکارڈ ہولڈر احسن قیوم جو منی ایچر آرٹسٹ ہیں، انہوں نے حال ہی میں دنیا کا سب سے چھوٹا ویکیوم کلینر بنایا ہے۔ احسن قیوم اس سے قبل کئی ریکارڈز اپنے نام کر چکے ہیں۔ دنیا کا سب سے چھوٹا ویکیوم کلینر بہترین صفائی بھی کرتا ہے۔