سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ نے لاک ڈاون آرڈر کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن پنجاب کے 25 اضلاع میں آج سے نافذ، 15 ستمبر تک لاگو رہے گا۔ صرف 11 ہائی رسک اضلاع میں 27 اگست 2021 کا نوٹیفکیشن لاگو ہو گا۔ زیادہ کیسز والے اضلاع میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، خانیوال شامل، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، بہاولپور، گوجرانوالہ اور رحیم یار خان بھی شامل ہے۔
سیکرٹری عمران سکندر بلوچ کے مطابق مارکیٹیں اور کاروبار کے اوقات کار رات دس بجے تک مقرر، اتوار کے روز اشیاء ضروریہ کی دکانوں اور کاروبار کے علاوہ باقی تمام بند رہیں گے۔ ریسٹورنٹس میں 50 فیصد گنجائش کے ساتھ صرف ویکسی نیٹڈ افراد کو رات 12 بجے تک کی اجازت، آؤٹ ڈور ڈائننگ میں رات 12 بجے تک مکمل کورونا ایس او پیز کے ساتھ کھلے رہنے کی اجازت، ان ڈور شادیوں کی تقریبات میں صرف 200 افراد کی شمولیت کی اجازت، آؤٹ ڈور شادی کی تقریب میں 400 افراد کی موجودگی کی اجازت، صوبہ بھر کے مزارات کھولنے کا فیصلہ، صرف ویکسی نیٹڈ افراد ہی مزارات پر جا سکیں گے۔ تمام سینما گھر بند رہیں گے۔ تمام مذہبی ثقافتی اور دیگر ان ڈور تقریبات پر مکمل پابندی ہو گی۔ آؤٹ ڈور میں 300 افراد کی اجازت ہو گی۔ کراٹے، رگبی، مارشل آرٹس، واٹر پولو، کبڈی اور ریسلنگ پر پابندی ہو گی۔ جمزمیں صرف ویکسنیٹڈ لوگوں کو ورزش کی اجازت ہو گی۔ سرکاری و نجی دفاتر میں 100فیصد عملے کے ساتھ نارمل اوقات کار سے کام کرنے کی اجازت، پبلک ٹرانسپورٹ میں مسافروں کی گنجائش 70 سے 50 فیصد کی کر دی گئی۔ ریلوے کو صرف 70 فیصد افراد کے ساتھ چلنے کی اجازت ہو گی۔ تفریحی پارکس، سوئمنگ پولز اور واٹر سپورٹس میں صرف 50 فیصد عملے کی اجازت ہو گی۔