لوہے کے نرخ ایک بار پھر بڑھ گئے۔ تعمیراتی سریے کی قیمت میں 5 ہزار روپے فی ٹن کا اضافہ کر دیا گیا۔
عالمی منڈی میں خام لوہے کے دام بڑھنے سے مقامی صنعت متاثر، سریا ایک لاکھ 55 ہزار روپے ٹن سے بڑھ کر 1 لاکھ 60 ہزار روپے فی ٹن ہو گیا۔ سکریپ کے دام 5 ہزار روپے فی ٹن تک بڑھ گئے۔ سکریپ کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 10 ہزار روپے فی ٹن ہو گئی۔
آئرن مرچنٹس ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر چودھری عامر صدیق نے بتایا کہ عالمی منڈی میں لوہا مہنگا ہو رہا ہے اور ساتھ ہی ڈالر بھی اس سیکٹر کو مسلسل متاثر کر رہا ہے۔ مقامی خام لوہا 30 فیصد جبکہ بیرون ممالک سے 70 فیصد خام لوہا اس سیکٹر میں استعمال ہوتا ہے۔
لوہے کی قیمتوں کے آؤٹ آف کنٹرول ہونے پر اس کاروبار سے جڑے آڑھتی بھی پریشان ہیں۔