وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پہلی بار بلوچستان کی ترقی کے لیے عملی کام ہورہا ہے: چوہدری محمد سرور

گورنر پبجاب کی گورنر بلوچستان ظہور آغا اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری سے ملاقات۔

گورنر پنجاب کا این جی اوزکے تعاون سے ہیپاٹائٹس فری بلوچستان پروگرام شروع کر نے کا اعلان، چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پہلی بار بلوچستان کی ترقی کے لیے عملی کام ہورہا ہے۔پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بلوچستان کی ترقی لازم ہے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بلوچ عوام کی قربانیاں قابل تحسین ہے۔امن دشمنوں کے خلاف بلوچی عوام ہمیشہ فرنٹ لائن پر رہے ہیں۔پنجاب بڑے بھائی کے طور پر ہر وقت بلوچی عوام کے ساتھ ہے۔ملک میں یکساں ترقی ہی وزیراعظم عمران خان کامشن ہے۔صحت اور تعلیم سمیت ہر شعبے بلوچستان میں کام ہورہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں