دبئی: متحدہ عرب امارات نے غیرملکیوں کیلئے نئے گرین اور فری لانسر ویزوں کا اعلان کردیا۔
پورٹ کے مطابق اماراتی وزیر مملکت برائے غیر ملکی تجارت کے مطابق گرین ویزا ہولڈرز کو آجر کی ضمانت درکار نہیں ہوگی، گرین ویزا رکھنے والوں کی رہائش کا اجازت نامہ ان کے کام کے اجازت نامے سے علیحدہ ہوگا،ایسے افراد اپنے والدین اور 25 سال تک کے بچوں کو سپانسر کر سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ویزے کی معیاد ختم ہونے کی صورت میں 90 سے 180 دن کا اضافی وقت دیا جائے گا،گرین ویزا باصلاحیت طلبہ، سرمایہ کار، تاجر اور کاروباری افراد کو دیا جائے گا جبکہ فری لانس ویزا اپنا کاروبار کرنے والے افراد کو دیا جائے گا۔