فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے خواتین، مرد اساتذہ کیلئے ڈریس کوڈ متعارف کردیا

اسلام آباد: فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (ایف ڈی ای) نے خواتین اساتذہ سے کہا کہ وہ جینز اور ٹائٹس نہ پہنیں اور مرد اساتذہ پر جینز اور ٹی شرٹ پہننے پر پابندی لگا دی۔

رپورٹ کے مطابق تمام پرنسپلز کو ہدایت دی گئی کہ وہ اپنے تدریسی اور غیر تدریسی عملہ (مرد اور خواتین دونوں) کو ذاتی حفظان صحت بشمول بال کٹوانے، داڑھی تراشنے، ناخن کاٹنے اور پرفیوم کا استعمال کو یقینی بنائیں۔
پنجاب کے سرکاری افسران کیلئے ڈریس کوڈ جاری

ایک مراسلے کے ذریعے ایف ڈی ای نے اسکولوں اور کالجوں کے پرنسپلز کو ہدایت کی کہ وہ ڈریس کوڈ پر عملدرآمد اور عملے کی ذاتی حفظان صحت کو یقینی بنائیں۔
ڈائریکٹر اکیڈمیکس کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہےکہ ’تمام اداروں کے سربراہان/سیکشن انچارج اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ عملہ کا ہر رکن اپنی ظاہری وضع قطع اور ذاتی حفظان صحت کا خیال رکھے گا۔
مراسلے میں کہا گیا کہ گیٹ کیپرز تجویز کردہ یونیفارم میں ہونا چاہیے اور تمام معاون عملے کو بھی وردی فراہم کی جائے۔

جامعہ کراچی کے طلبہ کا سمسٹر امتحانات کے خلاف احتجاج
ڈریس کوڈ کی وضاحت کرتے ہوئے مراسلے میں کہا گیا کہ تمام عملہ اداروں، احاطے اور سرکاری اجتماعات، تقریبات اور اجلاس کے دوران باقاعدہ ڈریس کوڈ کو یقینی بنائیں گے۔
مراسلے میں کہا گیا کہ تمام تدریسی عملہ کلاس میں پڑھاتے وقت ٹیچنگ گاؤن پہنیں اور لیبارٹریوں میں لیب کوٹ پہنیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں