کابل: طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے نئی افغان عبوری حکومت کے اراکین کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس میں محمد حسن اخوند وزیراعظم ہوں گے اور طالبان کے شریک بانی ملا عبدالغنی برادر ان کے نائب ہوں گے۔
طالبان ترجمان نے اپنی نئی حکومت میں دیے جانے والے عہدوں کا اعلان کرتے ہوئے 33 رکنی کابینہ میں شامل اراکین کے ناموں کا اعلان کردیا۔
افغانستان سے انخلا کے سلسلے میں امریکی سیکریٹری اسٹیٹ، دفاع کی قطر میں ملاقاتیں
کابل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ طالبان کی نئی عبوری حکومت کے وزیراعظم محمد حسن اخوند ہوں گے جبکہ ملا عبدالغنی برادر ان کے نائب ہوں گے۔
انہوں نے بتایا کہ ملا برادر عبدالغنی اور مولانا عبدالسلام دونوں مولانا محمد حسن کے معاون ہوں گے جبکہ ملا عمر کے صاحبزادے محمد یعقوب مجاہد عبوری وزیر دفاع ہوں گے۔
افغانستان کی عبوری حکومت میں اہم وزراتیں مندرجہ ذیل افراد کے پاس ہوں گی:
ملا محمد حسن اخوند وزیراعظم
ملا عبدالغنی نائب وزیراعظم
ملا یعقوب وزیردفاع سرپرست
سراج الدین حقانی وزیرداخلہ سرپرست
ملا امیر خان متقی وزیرخارجہ سرپرست
شیخ خالد دعوت ارشادات سرپرست
عباس ستانکزئی نائب وزیر خارجہ
ذبیح اللہ مجاہد وزیر اطلاعات مقرر
فصیح الدین بدخشانی افغانستان آرمی چیف
ملا ہدایت اللہ وزیر مالیات
محمد یعقوب مجاہد عبوری وزیر دفاع
اسد الدین حقانی عبوری وزیر داخلہ
ملا امیر خان متقی وزیر خارجہ
مولوی عبدالسلام حنفی ریاست الوزرا معاون
ان کا کہنا تھا کہ سراج الدین حقانی عبوری وزیر داخلہ، ملا امیر خان متقی وزیر خارجہ اور شیر محمد عباس استنکزئی نائب وزیر خارجہ کے منصب پر فائز ہوں گے۔
ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ملا خیراللہ خیرخواہ وزیر اطلاعات ہوں گے اور قاری دین محمد حنیف وزیر اقتصادیات ہوں گے۔