قائداعظم کی 73 ویں برسی، پاک فضائیہ کا بابائے قوم کو خراجِ عقیدت پیش

اسلام آباد : سربراہ پاک فضائیہ ظہیرالدین بابرسدھو نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی 73 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا . قائد کا نظریہ اور رہنمااصول ایک عظیم قوم بننے کے سفرمیں مشعل راہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ ظہیرالدین بابرسدھو نے قائداعظم محمد علی جناح کی برسی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاک فضائیہ بابائےقوم کوخراج عقیدت پیش کرتی ہے، قائداعظم نے مظلوم لوگوں میں امید کی کرن روشن کی۔
ایئر چیف کا کہنا تھا کہ بابائےقوم نےمظلوم عوام کومتحدکرکےآزادوطن کےلیےجدوجہد کی، قائداعظم نےپاک فضائیہ کوسیکنڈٹونن بننےکاپائیداروژن دیا، قائدکانظریہ،رہنمااصول ایک عظیم قوم بننےکےسفرمیں مشعل راہ ہیں۔

خیال رہے ملکت ِخداداد پاکستان کے بانی اورہردل عزیزرہنماء قائد اعظم محمد علی جناح کی آج 73 ویں برسی منائی جارہی ہے ، مسلمانوں کے حقوق اورعلیحدہ وطن کے حصول کے لئے انتھک جدوجہد نے ان کی صحت پر منفی اثرات مرتب کئے۔
سن 1930 میں انہیں تپِ دق جیسا موزی مرض لاحق ہوا جسے انہوں نے اپنی بہن محترمہ فاطمہ جناح اور چند قریبی رفقاء کے علاوہ سب سے پوشیدہ رکھا۔ قیام پاکستان کے ایک سال بعد 11 ستمبر 1948 کو قائد اعظم اپنے خالق ِحقیقی سے جاملے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں