دسویں اور بارہویں کلاس کے تمام طلبا کو پاس کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے دسویں اور بارہویں کلاس کے تمام طلبا کو پاس کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیمی کانفرنس کا اجلاس ہوا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دسویں اور بارہویں کلاس کے تمام طلبہ کو پاس کیا جائے گا کیونکہ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے باعث فوری طور پر امتحانات لینا ممکن نہیں ہے۔ فیل ہونے والے طلبا کو رعایتی 33 نمبرز دے کر پاس کیا جائے گا۔ اہم اعلان سندھ حکومت کے فیصلہ کو دیکھتے ہوئے کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کےامتحانات سال میں 2 بار ہوں گے، امتحانات کو سپلیمنٹری امتحانات کا نام نہیں دیا جائے گا، آئندہ سال میٹرک امتحانات مئی، جون میں ہوں گے، آئندہ سال نیا سیشن اگست سے شروع ہو گا۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 67 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 26 ہزار 787 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 7 ہزار 508 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 988 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 14 ہزار 390، سندھ میں 4 لاکھ 45 ہزار 369، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 68 ہزار 748، بلوچستان میں 32 ہزار 591، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 168، اسلام آباد میں ایک لاکھ 2 ہزار 863 جبکہ آزاد کشمیر میں 33 ہزار 379 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 85 لاکھ 21 ہزار 728 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53 ہزار 158 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 لاکھ 90 ہزار 176 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 66 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 67 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 26 ہزار 787 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 225، سندھ میں 7 ہزار 159، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 270، اسلام آباد میں 889، بلوچستان میں 342، گلگت بلتستان میں 181 اور آزاد کشمیر میں 721 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

اپنا تبصرہ بھیجیں