اپوزیشن نے پارلیمانی روایات کی دھجیاں اڑائیں، انکا اخلاق سے گرا رویہ قابل مذمت’

لاہور: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے پارلیمانی روایات کی دھجیاں اڑائیں، ان کا اخلاق سے گرا رویہ قابل مذمت ہے، سیاسی مخالفین کی قسمت میں رونا لکھا ہے، یہ آئندہ بھی روتے رہیں گے.

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن سے خطاب قومی اتحاد اور یکجہتی کا مظہر ہے، پارلیمنٹ کے 3 سال مکمل ہونے پر صدر مملکت نے اپنے خطاب میں عوامی امنگوں کی ترجمانی کی۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں نے غیر پارلیمانی اور غیر جمہوری رویئے کا مظاہرہ کیا، صدر مملکت کے خطاب کے دوران شور مچا کر اپوزیشن عناصر نے اخلاقی دیوالیہ پن کا ثبوت دیا، نااہل اپوزیشن نے اس اہم موقع پر بھی پوائنٹ سکورنگ کی کوشش کی، صدر مملکت کے خطاب کے دوران اپوزیشن جماعتوں کا شور مچانا ان کی فریسٹریشن کو ظاہر کرتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں