الیکشن کمیشن کا فواد چودھری اور اعظم سواتی کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ

لاہور: الیکشن کمیشن نے وفاقی وزراء کے بیانات کے بعد فواد چودھری اور اعظم سواتی کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے.

الیکشن کمیشن نے وزراء کے بیانات پر رد عمل دیتے ہوئے وفاقی وزراء اعظم سواتی، فواد چودھری کے الیکشن کمیشن پر لگنے والے الزامات مسترد کریئے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی سے الزامات کے ثبوت مانگ لیے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق الیکشن کمیشن نے وفاقی وزراء فواد چودھری اور اعظم سواتی کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نوٹس کے بعد کاروائی کرے گا، الیکشن کمیشن نے پیمرا سے بھی وزراء کے الزامات کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ ریکارڈ سامنے لانے کے بعد مزید کاروائی کی جائے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں