کراچی میں 16 سے 18 ستمبر کے درمیان ہلکی و معتدل بارش کا امکان

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں موسم شدید گرم ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ 16 سے 18 ستمبر کے دوران شہر قائد سمیت سندھ کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی موجودہ لہر کل تک برقرار رہنے اور اس دوران پارہ 41 ڈگری تک پہنچ جانے کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ بھارت اور پاکستان میں مون سون کے 2 سسٹمز موجود ہیں، بھارتی گجرات میں موجود ہوا کے کم دباؤ کے باعث کراچی میں موسم شدید گرم ہے

کراچی سمیت سندھ بھر میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان

اس دوران کراچی میں سمندری ہوائیں معطل ہیں اور شمال مشرق سے گرم ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے۔
البتہ آئندہ روز سے شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہونے اور گرمی کی شدت میں کچھ کمی آنے کا امکان ہے۔
طبی ماہرین نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ شدید گرمی کے پیشِ نظر غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں اور زیادہ سے زیادہ پانی اور مشروبات کا استعمال کریں۔
15 ستمبر کو جاری کردہ بیان کے مطابق صوبے کے زیادہ تر حصوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور گرم رہے گا لیکن تھرپارکر، عمر کوٹ، ٹھٹہ، سجاول، بدین اور جامشورو میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں کراچی، حیدرآباد، ٹنڈو الٰہیار، ٹی ایم خان، مٹیاری، شہید بینظیر آباد، میر پور خاص اور سانگھڑ ڈویژن میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں