پنجاب حکومت نے 18 اسسٹنٹ کمشنروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے

پنجاب حکومت نے 18 اسسٹنٹ کمشنروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔

تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ڈی جی خان مہدی معلوف کو او ایس ڈی کر دیا گیا۔ نبیل احمد میمن کو اسسٹنٹ کمشنر ڈی جی خان تعینات کر دیا۔ محمد طیب کو حافظ آباد سے او ایس ڈی کر دیا گیا۔ فضل الرحمن کو اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد تعینات کر دیا گیا۔ ایوب بخاری کو اسسٹنٹ کمشنر فیصل آباد سے او ایس ڈی تعینات کر دیا۔ شہزادہ محمد یوسف کو اسسٹنٹ کمشنر فیصل آباد سٹی تعینات کر دیا۔ نیاز احمد کو اسسٹنٹ کمشنر لیہ سے او ایس ڈی کر دیا گیا۔ سیمل مصظفے کو اسسٹنٹ کمشنر چکوال سے اے سی چواں سیدن شاہ تعینات کر دیا۔ محمد بابر سلیمان کو اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں سے او ایس ڈی تعینات کر دیا گیا۔ مس امینہ احسان کو اے سی شیخوپورہ سے اے سی جہانیاں تعینات کر دیا گیا۔ اے سی چکوال عمیر سرور کو تبدیل کر کے اے سی پتوکی تعینات کر دیا گیا۔ زینب طاہر اے سی لاہور کو تبدیل کر کے اے سی چکوال تعینات کر دیا گیا۔ محمد ذیشان ندیم اے سی میاں چنوں کو تبدیل کر کے او ایس ڈی کر دیا گیا۔ مس رابعہ کو تبدیل کر کے اے سی میاں چنوں تعینات کر دیا گیا۔ محمد اسد اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھوٹا سے تبدیل کر کے اے سی تونسہ شریف تعینات کر دیا گیا۔ اے سی تونسہ محمد اسد علی کو تبدیل کر کے اے سی کوٹا چھوٹا تعینات کر دیا گیا۔ اے سی چوبارہ محمد سلیمان احمد کو اے سی ایچ آر ڈی جی خان تعینات کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں