لاہور: سی ٹی ڈی نے موہلنوال میں کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 4 دہشتگرد گرفتار کرلئے، ملزمان سے ڈیٹونیٹر اور بارودی مواد برآمد ہوا۔
ذرائع کے مطابق انسداد دہشتگردی فورس کو اطلاع ملی تھی کہ کالعدم تنظیم کے دہشتگرد لاہور میں موجود ہیں اور کاروائی کر سکتے ہیں، جس پر انہوں نے موہلنوال کے علاقے میں آپریشن کے دوران 4 دہشتگردوں کو گرفتار کیا، گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کلعدم تنظیم القاعدہ سے ہے۔
ذرائع کی مطابق گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد، سیفٹی فیوز اور دیگر سامان برآمد جبکہ ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ گرفتار دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کی پلانگ کر رہے تھے۔ دہشتگردوں میں محمد مشتاق، سمیع اللہ، عادل اور اسامہ شامل ہیں