اسلام آباد: وفاقی وزیر حماد اظہر نے کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے والے شہریوں کے سہولیات سے محروم ہونے کا عندیہ دے دیا۔
اپنے ایک ویڈیو بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ کورونا وبا سے بچنے کےلیے ویکسی نیشن لازم ہے اور 30 ستمبر کے بعد ویکسین نہ لگوانے والوں کو بہت سی سہولیات نہیں ملیں گی۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وبا سے مقابلہ بڑا صبر آزما تجربہ ہے، پاکستانی عوام نے جرات اور دلیری سے کورونا کا مقابلہ کیا ہے، ہم نے اس وبا کے ساتھ جینا سیکھنا بھی ہے اور شکست بھی دینی ہے۔
وفاقی وزیر نے اپیل کی کہ عوام ویکسین کی دوسری ڈوز لگوانے کے لیے کسی میسج کا انتظار نہ کریں۔