قرض دہندہ ممالک کے ‘پیرس کلب’ کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کو قرض کی واپسی میں ایک بار پھر توسیع دے رہا ہے تاکہ وہ اپنے وسائل کورونا وائرس کی وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے وقف کر سکے۔
رپورٹ کے مطابق کلب نے اپنے بیان میں اعداد و شمار جاری کیے بغیر کہا کہ ‘پاکستان کے پاس ادائیگی کے لیے اب دسمبر تک کا وقت ہے’۔
بیان میں کہا گیا کہ ‘اسلام آباد اس اقدام سے آزاد وسائل کو وقف کرنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ کورونا بحران کے باعث سامنے آنے والے صحت، معاشی اور سماجی اثرات کو کم کرنے کے لیے اخراجات میں اضافہ کر سکے’۔
یو اے ای نے 2 ارب ڈالر قرض واپسی کی مدت میں توسیع کردی، پاکستان کا اظہارخیرمقدم
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطابق ملک کا قرض اس کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کا 90 فیصد ہے۔
آئی ایم ایف نے کہا کہ مالی سال 22-2021 کے لیے اس کی مجموعی ڈیٹ سروس 56.9 ارب ڈالر ہے۔
مالیاتی فنڈ نے کہا کہ پاکستان، پیرس کلب کا 11.5 ارب ڈالر کا مقروض ہے۔