کورونا کے بعد ڈینگی بے قابو ہو گیا، صوبہ بھر میں 24 گھنٹے کے دوران 181 ڈینگی کے مریض رپورٹ ہوئے، شہر میں 131 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوئے
محکمہ صحت کی صوبہ بھر میں ڈینگی لاروا کو تلف کرنے اور افزائش روکنے کے لیے کاروائیاں جاری- گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 181 اور لاہور سے 131 مریض رپورٹ ہوئے۔
صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 283 مریض داخل ہیں۔ لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 157 مریض داخل ہیں۔ لاہور کے میو ہسپتال میں 21، گنگارام میں 19، جناح ہسپتال میں 15، سروسز ہسپتال میں ڈینگی کے 14 مریض داخل ہیں۔
ڈاکٹرز ہسپتال میں 11، جنرل ہسپتال میں 10 جبکہ فاطمہ میموریل اور شالیمار ہسپتال میں ڈینگی کے 9 نو مریض داخل ہیں۔ لاہور کے اتفاق ہسپتال میں 8، گلاب دیوی ہسپتال میں 7 اور عمر ہسپتال میں ڈینگی کے 6 مریض زیر علاج ہیں۔
لاہور کے فاروق ہسپتال اور حمید لطیف ہسپتال میں 5 پانچ جبکہ گھرکی ٹرسٹ ہسپتال میں ڈینگی کے 4 مریض داخل ہیں۔ لاہور کے یورنیورسٹی آف لاہور ٹیچنگ ہسپتال میں 3 جبکہ چلڈرن ہسپتال اور نواز شریف ہسپتال میں ڈینگی کے 2 دو مریض، عادل ہسپتال، سینٹرل پارک ٹیچنگ ہسپتال اور ڈی ایچ کیو میاں منشی ہسپتال میں ڈینگی کا 1 ایک مریض داخل ہے۔ شہر کے ایور کئیر ہسپتال، لائف لائن ہسپتال، منصورہ ہسپتال، مسعود ہسپتال اور سائرہ میموریل ہسپتال میں ڈینگی کا 1 ایک مریض داخل ہے۔
گذشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب بھر میں 420,944 ان ڈور مقامات کو چیک کیا۔ گزشتہ روز پنجاب بھر میں محکمہ صحت کی ٹیموں نے 94,414 آؤٹ ڈور مقامات کو چیک کیا۔ گزشتہ روز پنجاب بھر میں 1,904 مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔ گذشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 63,307 ان ڈور مقامات کو چیک کیا۔
گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 8,375 آؤٹ ڈور مقامات کو چیک کیا، گزشتہ روز لاہور میں 1,201 ان ڈور اور آؤٹ ڈور مقامات سے لاروا تلف کیا گیا.