پنجاب حکومت نے شہر کیلئے بڑا ترقیاتی پیکیج دے دیا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شہر لاہور کو بڑا ترقیاتی پیکیج دے دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے 3 میگا پراجیکٹس کا ٹاسک ایل ڈی اے کو سونپ دیا۔

تین میگا پراجیکٹس کی تعمیر کیلئے 25 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے فنڈز کو رواں مالی سال فراہم کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔ 2015 سے بند ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے کو دوبارہ شروع کرنے کا حکم دیدیا۔ وزیراعلیٰ نے ایل ڈی اے کو ایکسپریس وے کا فنانشل ماڈل بنانے کی ہدایت کر دی۔ ایکسپریس وے کی تعمیر کیلئے 15 ارب روپے کے فنڈز درکار ہوں گے۔ ایل ڈی اے کو سگیاں روڈ کی بحالی کا ٹاسک بھی دے دیا گیا۔ سگیاں روڈ بحالی کا کام رواں مالی سال میں شروع کرنے کا حکم، 3 سالوں سے 11 زیر تعمیر سپورٹس کمپلیکس کا بند منصوبہ دوبرہ زندہ ہو گیا۔ زیر تعمیر سپورٹس کمپلیکس کیلئے 4 ارب روپے کے فنڈز درکار ہوں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے خود سپورٹس کمپلیکسز کے افتتاح کا عندیہ دے دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں