کترینہ اور وکی کی شادی، راستے بند کرنے پر مقامی وکیل سرکاری انتظامیہ کے پاس پہنچ گیا

اداکارہ کترینہ کیف اور وِکی کوشل کی شادی 9 دسمبر بروز جمعرات کو راجستھان کے ضلع سوائی مدھوپور کے 700 سال قدیم قلعہ سکس سینس فورٹ میں ہوگی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجستھان سے تعلق رکھنے والے نیترابند سنگھ جدون نامی وکیل نے ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی میں سکس سینس فورٹ کے منیجر کے خلاف شکایت درج کروائی ہے۔

شکایت میں وکیل نے مؤقف اپنایا کہ قلعہ کے اطراف کی سڑکوں کو آمدورفت کے لیے 6 سے 12 دسمبر تک بند کردیا گیا ہے، بند راستوں میں سے ایک سڑک مندر کی طرف جاتی ہے۔

اس شکایت کے ساتھ ہی مندر جانے کے خواہش مند افراد کو درپیش مسائل کو دیکھتے ہوئے مندر کا راستہ کھولنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔

وکیل کے مطابق روزانہ سیکڑوں کی تعداد میں افراد مندر جاتے ہیں لیکن راستہ بند ہونے کے باعث لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں کیونکہ انہیں مندر جانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کترینہ اور وکی اپنے خاندان اور مہمانوں کے ہمراہ ممبئی سے جے پور پہنچے جس کے بعد وہ 15 گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ راجستھان کے ضلع سوائی مدھوپور کے لیے روانہ ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں