امریکی ریاست کولوراڈو میں مسلح شخص کی فائرنگ،4افراد ہلاک

ڈینور:امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر ڈینور میں ایک مسلح شخص نے 4افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا جبکہ واقعے میں ایک پولیس افسر سمیت 3افراد زخمی ہوئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق مسلح شخص نے شہر کے 6مقامات پر فائرنگ کی، پولیس کے ساتھ آمنا سامنا ہوا تو حملہ آور نے پولیس پر بھی گولیاں چلائیں۔ جوابی کارروائی میں مسلح شخص ہلاک ہوگیا۔
پولیس نے مسلح شخص کی شناخت جاری نہیں کی نہ ہی واقعے کے محرکات پر بات کی اور کہا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں