لاہور: پی ایس ایل7 دیکھنے کے لیے آن لائن ٹکٹس کی فروخت کا عمل آج سے شروع ہوگا۔
ستائیس جنوری سے شروع ہونے والی پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) سیزن سیون کے آن لائن ٹکٹس کی فروخت آج سے شروع ہورہی ہے جبکہ پی سی بی نے فینز کے لیے فری ٹکٹس کی بھی آفر کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ چھ ٹکٹ خریدے جاسکتے ہیں جبکہ چار ٹکٹ خریدنے پر ایک ٹکٹ فری ملے گا۔
پی ایس ایل کے نشریاتی حقوق 4 ارب سے زائد میں نیلام
راؤنڈ میچز کی قیمت ڈھائی سو سے تین ہزار تک رکھی گئی ہے جبکہ فائنل راؤنڈ میں اس کی قیمت پانچ سو سے چار ہزار روپے تک ہوگی۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور قذافی اسٹڈیم لاہور میں فی الحال سو فیصد تماشائیوں کو میچز دیکھنے کی اجازت ہوگی تاہم کووڈ کی صورت حال کو سامنے رکھتے ہوئے اس تعداد کو نصف بھی کیا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب پی سی بی نے فرنچائزز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر پی ایس ایل 7 کو کامیاب بنانے اور شیڈول کے مطابق کروانے کے لیے پروٹوکولز بنالیے ہیں جن پر سختی سے عمل در آمد کیا جائے گا۔
پی ایس ایل 7: لاہور میں شیڈول میچز کے انتظامات پر اہم اجلاس
رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل سے وابستہ ہر افراد کے لیے 3 روز کا قرنطینہ لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ کووڈ رپورٹ مثبت آنے کی صورت میں متاثرہ شخص کے لیے 10 روز کا قرنطینہ لازمی ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق 3 روز کے قرنطینہ کے لیے ملکی اور غیر ملکی افراد 20 جنوری سے قرنطینہ میں داخل ہوجائیں گے جبکہ میچ کے انعقاد کے لیے 13 کھلاڑیوں کا دستیاب ہونا لازمی ہوگا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 13 کھلاڑیوں سے کم دستیاب ہونے کی صورت میں میچ ممکن نہیں ہوگا اور پی ایس ایل کے دوران کھلاڑیوں کی فیملیز کو بھی ساتھ رہنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
پی ایس ایل 7 کے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت کا فیصلہ ہوگیا
پروٹوکولز کے مطابق اگر ایونٹ کے دوران کورونا وبا پھیلتی ہے تو ایسی صورت میں 7 روز کے لیے ایونٹ کو معطل کردیا جائے گا جس کے 7 روز بعد ایونٹ کو ری شیڈول کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق 24 مقامی کھلاڑیوں پر مشتمل ریزرو پول تیار کیا جائے گا جس میں شامل کھلاڑی 20 جنوری سے قرنطینہ میں چلے جائیں گے جبکہ اس پول سے ضرورت پڑںے پر کھلاڑیوں کو لیا جاسکے گا۔