ملک کا فائدہ اسی میں ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان ایک صفحے پر ہوں، شیخ رشید

شیخ رشید کا کہنا ہےکہ عمران خان اور فوجی قیادت میں کوئی اختلاف نہیں اور ملک کا فائدہ بھی اسی میں ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان ایک ہی صفحے پر ہوں۔

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کو دئیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاکہ فوجی قیادت کا فیصلہ ہے کہ وہ منتخب حکومت کے ساتھ کھڑی رہے گی، چھوٹے چھوٹے اختلاف تو ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سول حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کی سوچ اور رائے میں فرق تو ہو سکتا ہے مگر ایسا نہیں کہ وہ ایک صفحے پر نہ ہوں۔
واضح رہےکہ شیخ رشید نے حال ہی میں بیان دیا تھا کہ عمران خان کے سر پر اسٹیبلشمنٹ کا ہاتھ ہے اور پھر یہ بھی کہا کہ ان سے یہ بیان واپس لینے کا کہا گیا۔

انہوں نے اپنے اس بیان سے متعلق بتایاکہ وہ اب بھی اپنے بیان پر قائم ہیں اور یہ کہ انھیں اسٹیبلشمنٹ نہیں بلکہ سول حکومت میں سے ایک شخص نے کہا کہ وہ بیان واپس لیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اسٹیبلشمنٹ کا نام نہیں لیا مگر میرا مطلب یہی تھا کہ حکومت اور اداروں کی پالیسیاں ایک ہی صفحے پر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں