پی ایس ایل7: کھلاڑیوں کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کرنے کا عزم

لاہور: پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے کا آغاز آج لاہور میں ہونے جارہا ہے، ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لئے صوبائی حکومت نے بھرپور اقدامات کئے ہیں۔

سی سی پی او فیاض احمد نے کھلاڑیوں،شائقین کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کرنےکے عزم کا اظہار کیا ہے اور انہوں نے بتایا کہ ڈی آئی جی آپریشنز، سی ٹی او لاہور کی زیر نگرانی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں.

سی سی پی او لاہور نے بتایا کہ میچز کی سیکیورٹی کے لئے پہلے سے زیادہ بہتر حکمت عملی اپنائی ہے، میچز کے لئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کے لئے تمام اداروں سےکوآرڈینیشن ہے، میچ کی سیکیورٹی پر 8ہزار سے زائدافسران،جوان، لیڈیز اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

سی سی پی او لاہور نے بتایا کہ ہوٹل، اسٹیڈیم اور روٹ پر102 ڈولفن،82پی آریو،73 ایلیٹ ٹیمیں اور اسنائپرز بھی مامور کئے گئے ہیں جبکہ اہم مقامات کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ جاری ہے

لاہور چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) منتظر مہدی نے بھی میڈیا کو بتایا کہ ٹیم موومنٹ کےدوران 6 سے 9منٹ ٹریفک کو بند رکھاجائےگا، موومنٹ گزرتے ہی ڈائیورشن کو ٹریفک کےلئےکھول دیا جائےگا، ٹیموں کے روٹس،متبادل راستوں پرساڑھے 7سوسےزائد وارڈنز تعینات کئے گئے ہیں جبکہ آج11ڈی ایس پیز،90 انسپکٹرز اپنے فرائض انجام دیں گے۔

منتظرمہدی نے بتایا کہ غلط پارکنگ کےخاتمےکیلئے20 لفٹرز،5 بریک ڈاؤنز بھی تعینات کئے گئے ہیں، شائقین کی سہولت اور باآسانی اسٹیڈیم تک رسائی کیلئے5 پارکنگ اسٹینڈز مختص کردئیے گئے ہیں، پارکنگ اسٹینڈز سے شٹل سروس کے ذریعےشائقین اسٹیڈیم پہنچ سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں