ایف بی آر ملازمین کی ہفتے کی چھٹی تاحکم ثانی ختم

ملک بھر میں ایف بی آر ملازمین کی ہفتہ کی چھٹی ختم کردی گئی ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ہفتہ وار 2 کے بجائے ایک ہی چھٹی کا فیصلہ کیا ہے۔
ہفتہ وار چھٹیوں میں کمی کے حوالے سے ایف بی آر کے متعلقہ شعبے کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ملک بھر کے ایف بی آر دفاتر اب ہفتے کے روز بھی کھلے رہیں گے۔
اب ہفتہ وار تعطیل صرف اتوار کے روز ہی ہوگی۔

16 ارب روپے کے ریفنڈ غیر قانونی دیے جانے کا انکشاف

نئے احکامات کا اطلاق 12 فروری سے ہی ہوگیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ایف بی آر کے دفاتر میں ددفتری معاملات معمول کے مطابق جاری ہے تاہم ملازمین کی تعداد نسبتاً کم ہے۔
چیئرمین ایف بی آر نے ہفتے کے دن دفاتر کھلے رکھنے کا فیصلہ ٹیکس وصولی کا ہدف مکمل کرنے کے لیے کیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ہفتے کے دن ایف بی آر دفاتر آئندہ احکامات تک کھلے رہیں گے۔

واضح رہے کہ 2008 میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے بجلی کے بحران سے نمٹنے کے لیے مشروط طور پر سرکاری اداروں اور بینکوں میں ہفتہ وار تعطیل ایک سے 2 کردی تھیں۔

ایف بی آر کی انکم ٹیکس ریفنڈز جاری کرنے کی ہدایت

بعد ازاں صحت جیست ہنگامی امداد کے شعبوں میں ہفتے کی چھٹی ختم کردی گئی تھی۔
وفاق کے ماتحت زیادہ تر اداروں میں ہفتے اور اتوار کو تعطیل ہی رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں