مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرا دی

پاکستان مسلم لیگ ن نے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بڑی وکٹ گرا دی۔

پاکستان تحریک انصاف کے سابق سیکرٹریٹ اطلاعات احمد جواد نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران احمد جواد نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے ان جیسے ہزاروں افراد سے دھوکا کیا جو خلوص نیت کے ساتھ نیا پاکستان کے نعرے کے فریب میں آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں