سر میں کیل ٹھونکنے والی خاتون کے معاملے پر وزیر صحت نے بڑا اعلان کر دیا

تیمور جھگڑا نے سر میں کیل ٹھونکنے والی خاتون کے لیے مفت نفسیاتی علاج کا اعلان کر دیا ہے۔

وزیر صحت تیمور جھگڑا نے سر میں کیل ٹھونکنے والی خاتون کے معاملے پر ایکشن لیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ خاتون کے ذہنی نشونما اور نفسیاتی مسائل کے حل کے لیے انہیں مفت علاج فراہم کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کے زریعے پتہ چلا کہ خاتون نفسیاتی مسائل سے دو چار ہے، انہیں مفت طبی مشاورت سمیت سائیکو سوشل سپورٹ بھی فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ نفسیاتی علاج کے سیشن خاتون کے مرضی کے مطابق ترتیب دیے جائیں گے۔

وزیر صحت نے کہا کہ خاتون چاہے تو ماہر نفسیات کے پاس آسکتی ہیں، آن لائن سیشن لے سکتی ہیں یا پھر ٹیلیفون کے زریعے بھی مشاورت کر سکتے ہیں۔
تیمور جھگڑا کا مزید کہنا تھا کہ خاتون کی ذہنی صحتیابی کے لیے محکمہ صحت ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں