صحافتی تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے وفد نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کی۔
سراج الحق سے ملاقات کرنے والوں میں میاں عامر محمود، چودھری عبدالرحمان، ناز آفرین سہگل، شہاب زبیری، اظہر عباس، کاظم خان، اعجاز الحق اور دیگر شامل تھے۔
اس موقع امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے یقین دلایا کہ پیکا آرڈیننس کے خلاف جدو جہد میں جماعت اسلامی صحافی برادری کے ساتھ کھڑی ہے اور وہ اظہار رائے پر پابندی اور میڈیا کو خاموش کرانے کے حکومتی ہتھکنڈوں کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ عوام کے سامنے حکومت کی میڈیا کے خلاف اصل سازش کو بے نقاب کرنا ہوگا تاکہ حقائق قوم کے سامنے لائیں جا سکیں۔