کراچی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کل سے کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔
نجی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کراچی ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے جس میں فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جگہ حسن علی افتخار احمد کی جگہ حارث رؤف کو شامل کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق آل راؤنڈر فہیم اشرف نے آج بھرپور پریکٹس کی ہے جبکہ دو روز قبل ان کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا جس کے بعد یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ٹیسٹ بھی نہیں کھیلیں گے۔
صرف پچ ہی نہیں، میچ جیتنے کے لیے پلاننگ اہم ہوتی ہے، بابر اعظم
واضح رہے کہ حسن علی اور فہیم اشرف انجری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف پنڈی ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز جاری ہے جس کا دوسرا ٹیسٹ کل سے کراچی میں کھیلا جائے گا جو 16 مارچ تک جاری رہے گا۔
اس سے قبل پہلا ٹیسٹ دونوں ٹیمون کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا گیا تھا جو بے نتیجہ ہی ختم ہوگیا تھا۔
کراچی ٹیسٹ: جب پاکستان نے ڈرامائی انداز میں میچ جیتا
تیسرا ٹیسٹ دونوں ٹیمون کے درمیان 21 سے 25 مارچ کے دوران لاہور کے قذافی اسٹیڈٰیم میں کھیلا جائے گا۔