چودھری پرویز الہٰی سے میڈیا جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ارکان کی ملاقات، پیکا آرڈیننس پر تحفظات سے آگاہ کیا

چودھری پرویز الہٰی، مونس الہٰی سے میڈیا جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ارکان نے ملاقات کی، جس میں پاکستان براڈ کاسٹنگ ایسوسی ایشن کے ممبران نے پیکا آرڈیننس پر تحفظات سے آگاہ کیا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی، وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الٰہی سے ملاقات کرنے والوں میں میاں عامر محمود، اعجاز الحق، محمد مالک ، سید سرمد علی، اظہر عباس، حافظ طارق محمود شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں