(ویب ڈیسک ) کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز 556 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی۔ پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔
تیسرے روز آسٹریلیا نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 505 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ سے کیا لیکن شاہین آفریدی نے مچل اسٹارک کو گزشتہ روز کے اسکور میں بغیر کسی اضافے کے 28 رنز پر ہی اظہر علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔
آسٹریلیا نے پہلی اننگز 556 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی، آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ 160 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ایلکس کیرے نے 93 اور اسٹیو اسمتھ نے 72 رنز کی اننگز کھیلیں۔
پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف اور ساجد خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاہین آفریدی، نعمان علی، حسن علی اور بابر اعظم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔