پولیس کی کارروائی؛ منشیات ڈیلر 04 کلو سے زائد چرس سمیت گرفتار

کراچی کے علاقے گلشن معمار سے پولیس نے کارروائی کر کے منشیات ڈیلر کو 4 کلو سے زائد چرس سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز کا کہنا ہے کہ ملزمان بلوچستان سے منشیات لا کر سپلائی/ فروخت کرتے تھے، ملزمان چرس کی سپلائی/ ڈیلیوری دینے کے لئے ہندو گوٹھ کچی آبادی میں موجود تھے۔

ایس ایس پی ویسٹ نے بتایا کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان سے 04 کلو سے زائد چرس، نقدی اور زیر استعمال موٹر سائیکل برآمد ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں