پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور کے ’قذافی اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قذافی اسٹیڈیم کا رینویشن، دیکھ بھال کیلئے اسپانسر کمپنی کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی اب معمر قذافی کے نام سے چھٹکارہ حاصل کرنا چاہتی ہے اور ذوالفقار علی بھٹو کا رکھا نام تبدیلی ہوگا۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے قذافی اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسپانسر کمپنی لفظ ’’قذافی‘‘ کی جگہ اسٹیڈیم کا نیا نام رکھے گی جب کہ ناموں کی تبدیلی خالصاً مالی فائدے اور اسٹیڈیمز کو اپ گریڈ کرنے کیلئے ہیں۔