لاہور: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان لاہور ٹیسٹ کے چوتھے دن کا کھیل آج کھیلا جارہا ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا اورآخری ٹیسٹ میچ جاری ہے جس کے چوتھے دن کے کھیل کا آج کھیلا جارہا ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا اورآخری ٹیسٹ میچ جاری ہے جس کے چوتھے دن کے کھیل کا آج کھیلا جارہا ہے۔
آسٹریلیا نے چوتھے دن کے کھیل کا آغاز اپنی دوسری اننگ سے کیا جبکہ آسٹریلیا نے 8 اوورز کے اختتام تک 38 رنز بنالیے جبکہ ان کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہے۔
اوپنر عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر کریز پر موجود ہیں جبکہ آسٹریلیا کو 161 رنز کی برتری حاصل ہے۔
پاکستان کی پہلی اننگ
پہلی اننگ میں پاکستان کے شروعاتی بلے بازوں کے علاوہ باقی کھلاڑیوں کی پرفارمنس کافی مایوس کن رہی اورپاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگ میں 268 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے اوپنر عبداللہ شفیق نے سب سے زیادہ 81 رنز اسکور کیے جبکہ اظہر علی 78 اور کپتان بابر اعظم نے 67 رنز اسکور کیے۔
علاوہ ازیں کوئی بھی کھلاڑی زیادہ رنز بنانے میں ناکام رہے اورپاکستان کے 3 کھلاڑی نعمان علی، حسن علی اور نسیم شاہ صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ وکٹ کیپر محمد رضوان بھی صرف ایک رن ہی بناسکے اور مچل اسٹارک نے انہیں کلین بولڈ کردیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے کپتان پیٹ کمنز نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مچل اسٹارک نے بھی 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور 1 وکٹ نتھن لیون کے نام رہی۔
آسٹریلیا کی پہلی اننگ
اس میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اپنی پہلی اننگ میں 391 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ نے سب سے زیادہ 91 رنز اسکور کیے جس میں ان کے 9 چوکے اور1 چھکا شامل تھا۔
علاوہ ازیں کیمرون گرین نے 79، ایلکس کیری 67 اور اسٹیو امتھ نے 59 اورٹریوس ہیڈ نے 26 رنز اسکور کیے جبکہ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ اور نسیم شاہ نے 4،4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان اس سے قبل دو ٹیسٹ میچز کھیلے گئے تھے جس کا پہلا میچ راولپنڈٰی اوردوسرا کراچی میں کھیلا گیا جو بے نتیجہ رہے
یاد رہے کہ ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اورآخری ٹیسٹ جیتنے والی ٹیم سیریز کی فاتح قرارپائے گی۔