پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل ہو گا، مہمان ٹیم کو تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، قومی ٹیم جیت کے لیے پر عزم ہے۔
زندہ دلان کے شہر لاہور میں کرکٹ میلہ عروج پر ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا دوسرے ون ڈے میں مدمقابل آنے کے لیے تیار ہیں، سہ پہر تین بجے کرکٹ ایکشن شروع ہوگا۔ چوکے چھکے کی بہار آئے گی، وکٹیں بھی لگاتار گریں گی۔
پہلے ون ڈے میں 88 رنز سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد آسٹریلیا نے سیریز جیتنے پر نظریں جما لی ہیں۔ دوسری جانب ٹیم پاکستان نے بھی فتح کے ساتھ کم بیک کرنے کے لیے کمر کس لی ہے۔ شاداب خان اور شاہین آفریدی کی قومی ٹیم میں واپسی فٹنس ٹیسٹ سے مشروط ہے۔
مہمان ٹیم کو تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، ون ڈے سیریز کے تینوں میچز آئی سی سی ورلڈ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔