تحریک انصاف کی جانب سے آج بھی اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے جاری پیغام میں لکھا کہ آج انشاء اللہ پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کا احتجاج رات 9 بجے ایف نائن پارک میں ہو گا۔
جاری کردہ ٹوئٹ میں فیصل جاوید لکھتے ہیں کہ فیملیز کو خصوصی دعوت ہے، آئیں اور حق کے لیے آواز بلند کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج کے میر جعفر اور میر صادق کے خلاف باہر نکلیں اور ملک کی خودداری پر کوئی سمجھوتہ نہ کریں۔