پاکستان کی نئی حکومت کی جانب سے خطے میں امن، سلامتی اور ترقی کے کیلئے امریکہ کے ساتھ مثبت تعلق کی خواہش ظاہر کردی گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وزیراعظم ہاؤس سے جاری کردہ پیغام میں پاکستان امریکہ کے تعلقات پر بات کی گئی ہے۔
وزیراعظم ہاؤس کے جاری کیے جانے والے پیغام میں کہا گیا ہے کہ نئی حکومت خطے میں امن، سلامتی اور ترقی کے مشترکہ اہداف کو فروغ دینے کے لیے امریکہ کے ساتھ تعمیری اور مثبت انداز میں مشغول ہونے کی خواہش رکھتی ہے۔
پیغام میں بتایا گیا ہے کہ مساوات، باہمی مفاد اور باہمی فائدے کے اصولوں پر اس پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے منتظر ہیں۔
پیغام میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی طرف سے پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات کے اعادہ کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے پاکستان کے نئے وزیراعظم منتخب ہونے پر امریکہ کی جانب سے کوئی پیغام سامنے نہیں آیا ہے تاہم وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کئے جانے والے پیغامات میں پاکستان کے ساتھ بہتر انداز میں تعلقات پر زور دیا گیا ہے۔