خواجہ آصف نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سابقہ حکومت کی نااہلی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ محمد آصف نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ پاور ڈویژن کے مطابق 18پاور پلانٹ بیلٹ ٹوٹ جانے اور تاریں خراب ہونے کی وجہ سےبند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 7 پلانٹوں کے پاس ایندھن نہیں، 9 نے بل ادا نہیں کیے جبکہ یہ سب پلانٹ 7/8 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کر سکتے ہیں، وزیر اعظم نے فوری اقدامات کرنے کا حکم دے دیا ہے۔