قومی اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب کے لئے ایک نیا ٹوئسٹ سامنے آیا ہے جس میں حکومت کی جانب سے بھی امیدوار پیش کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کاغذات نامزدگی کا وقت ختم ہونے سے صرف 2 منٹ قبل ن لیگ کے رہنما اور قومی اسمبلی میں پینل آف چیئر ایاز صادق نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔
اس اقدام کے بعد اب قومی اسمبلی مین اسپیکر کے عہدے کے لئے پی پی پی کے ہرنما راجہ پرویز اشرف اور ن لیگ کے رہنما ایاز صادق کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ کا کہنا ہے کہ ایاز صادق کو بطور امیداور پیش کرنا ان کی حکمت عمل کا حصہ ہے تاہم یہ کاغذات نامزدگی واپس لے لئے جائینگے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل صرف راجہ پرویز اشرف کی اسپیکر کے لئے واحد امیداور تھے اور ان کے بلامقابلہ اسپیکر منتخب ہونے کے امکانات بہت واضح تھے تاہم اب ایسا نہیں ہے۔
واضح رہے کہ اسپیکر کے انتخاب کے لئے قومی اسمبلی کا اجلاس ہونے والا ہے جس میں ایاز صادق اور راجہ پرویز اشرف کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ سے انکار کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا تھا۔