پاکستان تحریک انصاف کے سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ کشمیر کا وزیراعظم منتخب ہونا میری عوامی خدمت کا ایک آغاز ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے سردار تنویر الیاس نے لکھا کہ میں ان تمام لوگوں کا مشکور ہوں جنہوں نے آج مجھے ووٹ دیا، خاص طور پر شکر ادا کرنا چاہتا ہوں میری پارٹی کے چیئرمین عمران خان صاحب کا کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔
جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سردار تنویر الیاس لکھتے ہیں کہ اپنے حلقے کے عوام کا بھی اتنا ہی مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے اپنا نمائندہ منتخب کیا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ یہ کئی سالوں کی جدوجہد ہے، کشمیر کا وزیراعظم منتخب ہونا میری عوامی خدمت کا ایک آغاز ہے۔