نو منتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے حلف سے انکار پر دوبارہ لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
حمزہ شہباز نے اعظم نذیر تارڑ اور عطا اللہ تارڑ کے زریعے لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کی۔ درخواست میں گورنر پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کوفریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ 16 اپریل کو 197 ووٹ لیکر قائد ایوان منتخب ہو چکا ہوں، قانون کے مطابق گورنر نے وزیر اعلی کا حلف لینا تھا لیکن گورنر نے حلف لینے سے انکار کر دیا، گورنر اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کر کے آئین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ گورنر پنجاب کو حلف لینے کے احکامات جاری کرے۔
خیال رہے گزشتہ روز ہائیکورٹ نے درخواست نامکمل ہونے کی بنا پر واپس کر دی تھی۔